ٹائیگر3 کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز، پہلے دن ایک کروڑ کے ٹکٹ فروخت

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر3 کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلے دن ہی عوام کی طرف سے فلم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میگا ایکشن فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کچھ شہروں میں ہوا ہے اور صرف پہلے دن 33ہزار سے زائد ٹکٹ بک کیے جاچکے ہیں جس سے ایک کروڑ سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ٹائیگر3 اس دیوالی، 12نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی وار اور شاہ رخ خان کی پٹھان ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہیں۔

Comments are closed.