سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ(ن) سندھ کے نئے صدر مقرر
لاہور(آن لائن)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ(ن) سندھ کے نئے صدر مقرر کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے تحت بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا ،شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر ہوں گے ،
دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا ،یہ استقبالیہ کمیٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی، نواز شریف نے بشیر میمن کو ہدایت کی ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ ن کو متحرک کریں جلد دورہ کروں گا۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی ن لیگ کی تنظیم نو کی جائے گی۔ بشیر میمن کو نوجوانوں کو آگے لانے کا ٹاسک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی بشیر میمن کو ن لیگ سندھ کا صدر بنانے کی سفارش کی تھی۔ ن لیگ پارٹی کے مرکزی رہنما ایاز صادق کی بشیر میمن کی کارکردگی بارے رپورٹ نے بھی نوازشریف کو متاثر کیا۔ ن لیگ کے سینئر رہنما نے بھی بشیر میمن کو مسلم لیگ ن سندھ کا صدر بنانے کی تصدیق کردی ہے۔
Comments are closed.