بھارت:الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے شروع ہو گئے

نئی دہلی (آن لائن )الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے شروع ہو گئے۔

انفورسمنٹ ڈویڑن انڈیا نے یکم نومبر کی رات عام آدمی پارٹی کے وزیر اروند کیجری وال کے گھر ریڈ کے دوران گرفتار کیا۔ عام عوامی پارٹی کے صدر کی گرفتاری کے بعد انکی کورٹ میں تفتیش جاری ہے۔بی جے پی عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لیے یہ حربے استعمال کر رہی ہے۔ بی جے پی اور مودی سرکار عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے۔ دہلی وزیر آتشی کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیر راج کمار انند کے گھرپر رات گئے منی لانڈرنگ کے من گھڑت کیس کی بناء پر چھاپہ مارا گیا۔ یہ چھاپہ بی جے پی کے کہنے پر کیا گیا جسکے پیچھے مودی سرکار کے سیاسی عزائم چھپے ہیں۔ سابقہ دہلی ڈیپوٹی وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیا سبہ کیایم پی سنجے سنگھ کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ بی جے پی سیاسی انتقام اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے

Comments are closed.