ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رواں برس بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لے رہے ہیں۔جاری بیان کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں اپنی شرکت سے متعلق تمام پہلووٴں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جس میں پاکستانی کرکٹرز کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے، ہم وقت آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنی رائے سے آگاہ کردیں گے۔ دفتر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں حریف پڑوسی ممالک کے درمیان خراب سیاسی تعلقات کی وجہ سے دو طرفہ کرکٹ طویل عرصے سے معطل ہے
Comments are closed.