نواز شریف جلد وطن واپس نہیں جارہے ،10سے 15دن دبئی ،پھر سعودی عرب عمرہ کرنے جائینگے:حسین نواز

لندن( آن لائن) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی وطن واپس نہیں جارہے ،دس سے پندرہ دن دبئی میں رہیں گے ،پھر عمر ہ بھی ادا کرینگے ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف ابھی پاکستان نہیں جا رہے ان کامزید کہنا تھا کہ نواز شریف دس سے پندرہ دن کیلئے دبئی جائیں گے کیونکہ وہ دبئی میں اپنے خاندان کیساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

حسین نواز نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف عمرہ بھی ادا کریں، وہ عیدالاضحٰی دبئی میں اپنے خاندان کیساتھ منائیں گے۔ قبل ازیں ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ نوازشریف شہباز شریف کے ساتھ دبئی جائیں گے۔نوازشریف دبئی میں قیام کریں گے یا پھر سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گوہیڈ دے دیا۔ نوازشریف 19 نومبر 2019 کو علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔

سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلئیر کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

Comments are closed.