اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ مشکل تھا،کاجول

ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ میری زندگی میں بہت سے واقعات نے مجھے سخت فیصلے کرنے پر مجبور کیا جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ فیصلہ میرے لیے ایک گیم چینجر تھا کیونکہ میں یہ بات نہیں جانتی تھی کہ مجھے فلم انڈسٹری میں کام کرنے میں دلچسپی ہے یا نہیں ۔

دوسرا میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی جوکہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔کاجول نے بتایا کہ میرے والد شومو مکھرجی نے بھی مجھے شوبز میں آنے سے پہلے دانشمندی سے فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔اْنہوں نے بتایا کہ والد کا کہنا تھا کہ ایک بار جب آپ اپنے چہرے پر شوبز کا پینٹ کرلیتے ہیں تو بعد میں اس سے چھٹکارا نہیں مل سکتا اور میں نے والد کی اس بات کا یقین نہیں کیا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں جب چاہوں اپنے چہرے سے شوبز کا پینٹ اتار سکتی ہوں۔ لیکن وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے والد درست ہیں۔

Comments are closed.