رشمیکا مندانا کا اپنی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل دیدیا

ممبئی(آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک ہے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے خطرناک ہے جو آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے اس طرح کے نقصان کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک خاتون اور ایک اداکارہ کے طور پر، میں اپنے ان تمام دوستوں، اہلخانہ اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے محافظ ہیں اور جنہوں نے سچ سے پردہ اٹھایا۔رشمیکا مندانا نے کہا کہاگر یہ میرے ساتھ اس وقت ہوا ہوتا جب میں اسکول یا کالج میں زیرِ تعلیم تھی تو میں اس واقعے سے کیسے نمٹتی، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اس وقت خود کو کیسے بیگناہ ثابت کرتی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ مزید لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچے، ہمیں بطورِ کمیونٹی فوری طور پر اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم پشپا کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔

Comments are closed.