ضلع خیبر کے علاوہ وادی تیرہ میں شہید ہونے والے تین جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا

راولپنڈی(آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے نائیک خوشدل خان (عمر 31 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، نائیک رفیق خان (عمر 27 سال، ساکن ضلع چارسدہ) اور لانس نائیک عبدالقادر (عمر 33 سال، ساکن ضلع مری) کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا ء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Comments are closed.