عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات،اعلامیہ
اسلا م آباد(آن لائن)عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی ۔چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِاعظم کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لیں، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ سٹاف کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام بھی ا?خری مراحل میں ہے۔ انتخابی فہرستوں پر اپڈیشن کا کام بھی تکمیل کے ا?خری مراحل میں ہے، جلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن بر وقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول کے جاری کرنے کا پابند ہے، انشاللہ اپنی ا?ئینی زمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سرانجام دیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِاعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ نگران وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا، تا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنا سکے
Comments are closed.