مولانا فضل الرحمن نے اٹھارہ اور انیس نومبر کو اہم اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد ( آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن نے اٹھارہ اور انیس نومبر کو اہم اجلاس طلب کر لیا۔ترجمان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہو گا ،اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے اجلاس میں عام انتخابات میں امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ،اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد پر مشاورت کی جائے گی۔
Comments are closed.