سیکورٹی فورسز کا چترال میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک ، 4 زخمی

راولپنڈی(آن لائن )سیکورٹی فورسز کے ضلع چترال کے پاک افغان سرحد کے نزدیکی علاقے ارسون میں آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گرد واصل جہنم جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے 7 ،8 نومبر 2023 کی درمیانی رات انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے جبکہ 4 دہشت گرد شدید زخمی ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ طورپر مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلئیرنس آپریشن جا ری ہے۔ مقامی لوگوں نے پا سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.