مظفرگڑھ سے 2 بڑی سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور( آن لائن ) مظفرگڑھ سے 2 بڑی سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کرلی، صدر (ن) لیگ پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی شمولیت سے مظفر گڑھ میں پارٹی اور بھی مضبوط ہوگی۔ ایکس ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مظفر گڑھ شہر کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیہ نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کے ساتھ ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔قائد میاں نوازشریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی قیادت پر دونوں سیاسی شخصیات بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور 17 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔رانا ثناء اللّٰہ اور اویس لغاری نے محمد اجمل چانڈیہ اور محمد اکرم چانڈیہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ اجمل چانڈیہ اور اکرم چانڈیہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہوگی

Comments are closed.