فوج ہم سے اور ہم فوج سے ہیں:سید صبغت اللہ شاہ
اسلام آباد:حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر سید صبغت اللہ شاہ نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے لاکھوں مریدین سے خطاب کے دوران اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اپنے بچوں کے ذہن میں ابھی سے یہ بات ڈال دیں کہ فوج ہم سے اور ہم فوج سے ہیں،فوج اور ہم ایک دوسرے سے دور نہیں ہوسکتے اگر فوج نہ ہوتی تو دہشت گردی بھی ختم نہ ہوتی فوج نہ ہوتی تو ہم ارام و سکون سے سو نہیں پاتے ۔
انہوں نے کہا کہ فوج اس ملک کی حفاظت اور سلامتی کی ضامن ہے اپنی نوجوان نسل کو بتادیں کہ اس ملک کےلیے پاک فوج کے جوان اور افسران اپنی جانیں دے رہے ہیں ںشہداء پاک فوج کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Comments are closed.