شیرانی ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:سائرہ بانو

اسلام آباد:چیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ محترمہ سائرہ بانو کی شیرانی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت محترمہ سائرہ بانو کا حملے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی و تعزیت شہید ایف سی اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بزدلانہ حملوں کے پیچھے دہشتگردوں کے مقاصد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حملوں سے ہمارے قانون نافذ کرنے والوں کے حوصلے اور ارداہ پست نہیں ہونگے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments are closed.