عام انتخابات ، مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی درخواست وصولی کی تاریخ میں توسیع
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی، امیدوار اب 20 نومبر تک ٹکٹوں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
پارٹی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ سموگ، جزوی لاک ڈاوٴن اور بنک تعطیلات کی وجہ سے کیا گیا، درخواستیں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواستوں کے ساتھ بنک ڈرافٹ، آن لائن ٹرانسفر یا بنک ڈپازٹ کی صورت میں فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ درخواستوں کے ساتھ کوئی نقد رقم کی وصولی نہیں کی جا رہی، کسی قسم کی نقدی دینے اور وصول کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے قبل ازیں ٹکٹوں کے لئے درخواستوں کی تاریخ 10 نومبر رکھی تھی
Comments are closed.