گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا: شہباز شریف
لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے آمد پر حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر رہنماؤں کا استقبال کیا ۔ اس ملاقات میں میر ہمایوں کرد اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ شہباز شریف نے حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی۔ حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔
حاجی لشکری رئیسانی نے شہباز شریف سے گفتگومیں کہا کہ ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔ انہوں نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔ شہباز شریف نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے، گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دانش سکول کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے، اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے، بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ حاجی لشکری رئیسانی نے میاں نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی کے لئے خدمات اور وژن کو سراہا
Comments are closed.