نگران وزیرِ اعظم انوار الحق او آ ئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن )نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے تین روزہ سرکاری دور ہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔شاہ خالد ایئرپورٹ ریاض پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، سعودیہ میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور اعلی سعودی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیرِ اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر منعقدہ ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے.

Comments are closed.