عام انتخابات،پیپلز پارٹی کا کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) آئندہ عام انتخابات میں ملک کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کا کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ،مقامی سطح پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی کی مقامی قیادت کو اختیارات سونپے جائیں گے۔
تفصیل کے مطابق آئندہ سال کے اوائل میں عام انتخابات کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے اورمختلف سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد پر غور کے بعد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئندہ عام انتخابات میں پی پی اپنے انتخابی نشان پر ہی انتخابات میں حصہ لے گی زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کیخلاف انتخابی اتحاد بنتے رہے ہیں اور اب پیپلز پارٹی نے نئی انتخابی حکمت رملی کے تحت مقامی سطح پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مقامی قیادت کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی ذرائع کے مطابق جماعت کی مقامی قیادت اپنے حلقے کے حساب سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا اختیار رکھے گی،جبکہ دوسری جانب ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ خیبرپختونخوا کو حتمی شکل دے دی گئی وہ اپنے دورے کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 سے 22 نومبر تک خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے،بلاول بھٹو 16 نومبر کو ایبٹ آباد، 17 کو مردان، 18 نومبر کو نوشہرہ 19 نومبر کو پشاور میں مصروف دن گزاریں گے،پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 20 اور 21 نومبر کو اپر دیر اور لوئر دیر جبکہ کے پی کے دورے کا آخری روز 22 نومبر کو چترال میں گزاریں گے۔
Comments are closed.