پرویز الہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس نہ ملنے کے پر ہوم سیکریٹری پنجاب اور اڈیالہ جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری

راولپنڈی (آن لائن) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس نہ ملنے کے خلاف دائر پٹیشن پر ہوم سیکریٹری پنجاب اور اڈیالہ جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں عدالت نے فریقین کو 17 نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز پرویز الٰہی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی اڈیالہ جیل میں بہتر کلاس اور سہولیات کے حقدار ہیں جبکہ فیملی اور وکلا کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی مداخلت کی جاتی ہے نہ ہی انہیں جیل میں گھر سے لایا گیا کھانا کھانے کی اجازت دی جاتی ہے عدالت نے سماعت کے بعد ہوم سیکریٹری پنجاب اور اڈیالہ جیل کی انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.