اسرائیل نے جنگ بندی کا امریکی بیان مسترد کر دیا

تل ابیب(آن لائن ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاوس کے غزہ میں جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اس وقت بھی کسی جنگ بندی یا وقفے کے بغیر لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے اور شرائط کی منظوری تک جاری رہے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے امریکا کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہو گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ جب تک حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کردیتا، جنگ بندی نہیں ہوگی اور اپنے اس موقف سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نیتن یاہو نے اسرائیل کے غزہ پر حکمرانی یا سیکیورٹی کے نام پر طویل مدت تک اپنی فوجیں تعینات کرنے کی رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے۔ یر غمالیوں کی رہائی یا حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ٴتاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ البتہ غزہ میں جنگ کے دوران عام شہریوں کے انخلاء کے لیے راہداری کے قیام پر غور کرسکتے ہیں۔جنگ کی مدت کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جنگ کے لیے بغیر ٹائم ٹیبل کے اہداف مقرر کیے ہیں کیوں کہ ان اہداف کے حصول میں اندازے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

Comments are closed.