اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیاہے۔تفتیشی و حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اورمنی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینا تاؤ کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے گئے پاسپورٹ پر فرح گوگی بیرون ملک دورے کرتی رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021 میں تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کی ایک معروف شخصیت کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپاایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔ 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤکا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔ 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح گوگی پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔ دبئی کے بعد باقی تمام سفر وینا تا ؤکے پاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکا ؤنٹس کو وینا تاؤ کے خفیہ پاسپورٹ سے ممکن بنایا۔
یاد رہے دو روزقبل سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کی یہ فرنٹ پرسن ساڑھے چودہ ارب روپے کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہے۔ صرف تین سال کے قلیل عرصے کی عمران خان حکومت کے دوران انکی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی ظاہری اور غیر ظاہری دولت میں 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔ اپنی حکومت گرنے کے بعد پورے ملک کو انتشار میں ڈال کر عمران خان نے اپنی چوری اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کی۔ ۔
Comments are closed.