ٹیلی نار پاکستان اور قسط پے کے درمیان سمارٹ فنانسنگ کے فروغ کیلئے شراکت داری
اسلام آباد:ٹیلی نار پاکستان نے بڑے پیمانے پر صارفین کو قابل استطاعت سمارٹ فون فنانسنگ حل پیش کرنے کیلئے پاکستان کے بڑے سمارٹ فون فنانسنگ پلیٹ فارم قسط پے کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ دستخطی تقریب میں عرفان وہاب خان، سی ای او ٹیلی نار پاکستان، آصف جعفری، سی ای او قسط پے (Kistpay) جولیان گورمین، ہیڈ آف اے پیک (APAC) ریجن، جی ایس ایم اے(GSMA)کنٹری لیڈ، سائرہ فیصل، جینٹ وائٹ، ہیڈ آف پبلک پالیسی اے پیک (APAC) جی ایس ایم اے (GSMA) نے تقریب میں ورچوئلی شرکت کی۔
اس شراکت داری کا مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق سمارٹ فون انسٹالمنٹ پلانز کا اجرا ء ہے جسے بلخصوص پاکستان میں ٹیلی نار کے وسیع کسٹمر بیس کیلئے تیار کیا گیا۔ یہ اشتراک معاشرے کے اوسط اور کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے خصوصی حل پیش کرتا ہے تاکہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق قسطوں پر مبنی صارفین کی سہولت لے لیے آپشنز کے ذریعے سمارٹ فون کا مالک بن سکیں۔اس شراکت داری کا مقصد ملک میں مزید ڈیجیٹلائزیشن اور سمارٹ فونز کی خریداری کو آسان اور سستی بنا کر اپنی نوعیت کے اس پہلے تعاون کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔
عرفان وہاب خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹیلی نار پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہم ایسی مفید اور موثر شراکت داریوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں جو صارفین کی زندگیوں کو آسان بنائیں۔قسط پے کے ساتھ ہماری شراکت داری سہولیات اور ضروری حل فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے جو ڈیجیٹل فرق کو پُر اور شمولیت کو فروغ دیتی ہے۔
سمارٹ فون فنانسنگ کی پیش کش سے ہم ڈیجیٹل انقلاب میں شمولیت اور کنکٹیویٹی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ افراد کو بااختیار بنارہے ہیں۔ آصف جعفری، سی ای او قسط پے نے شراکت داری پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا”ہم پاکستان بھر میں صارفین کو سمارٹ فون فنانسنگ فراہم کرنے کیلئے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر پرجوش ہیں کیونکہ یہ ”سمارٹ فون سب کیلئے“ پروگرام کے مطابق ہے جسے قسط پے اور جی ایس ایم اے(GSMA) نے گزشہ سال اکتوبر2022میں شروع کیا تھا۔ ٹیلی نار پاکستان کی وسیع رسائی اور قابل بھروسہ خدمات کے ساتھ ہماری ڈیجیٹل فنانسنگ کی مہارت کو یکجا کرکے ہمیں آبادی کے ایک وسیع طبقے کے لیے اسمارٹ فونز کو مزید قابل رسائی اور سستا بنانے کی اپنی صلاحیت پر یقین ہے۔
قسط پے اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان شراکت داری پاکستان میں سمارٹ فون فنانسنگ میں ایک پیش رفت ہے جس سے ڈیجیٹل صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔سمارٹ فون خریدنے کیلئے قابل رسائی اورسستے حل کی دستیابی کو بڑھاتے ہوئے یہ تعاون افراد کو ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کا اختیار دیتا ہے۔ دونوں تنظیمیں مل کر سب کے لیے ایک زیادہ مربوط، ڈیجیٹل، اور جامع مستقبل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.