بحریہ ٹائون نے میڈیا پر چلنے والی بدنیتی پر مبنی مہم اور پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
قوم کی خدمت اور عالمی معیار کے منصوبوں کی فراہمی کے لیے اپنی لگن پر قائم ہیں،بیان
اسلام آبا د(آن لائن)بحریہ ٹائون نے میڈیا پر چلنے والی بدنیتی پر مبنی مہم اور پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ بحریہ ٹائون ایشیا کے سب سے باوقار رئیل اسٹیٹ برانڈز میں سے ایک ہے، جو پاکستان کی ترقی اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم پر مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ میڈیا کے ایک گمراہ دھڑے کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مہم اور بلا جواز تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود ہم قوم کی خدمت اور عالمی معیار کے منصوبوں کی فراہمی کے لیے اپنی لگن پر قائم ہیں۔ ماضی کے چیلنجوں سے گزر کر ہم نے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ یہ عزم قائم رہے گا۔انشاءاللہ
Comments are closed.