لاہور ایئرپورٹ : بحرین روانہ ہونیوالے مسافر کے پیٹ سے 59 چرس بھرے کیپسولز برآمد
لاہور (آن لائن) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 4کاروائیوں کے دوران 110کلو منشیات برآمد کر کے 3ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافر کے پیٹ سے 59 چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ،گوجرانولہ کا رہائشی ملزم پرواز نمبر جی ایف 765 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 81 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ، لاہور کا رہائشی ملزم پرواز نمبر پی اے 812 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ہزارگنجی روڈ کوئٹہ پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 105 کلو چرس برآمد ہوئی ۔ زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمد ہوئی ۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
Comments are closed.