توشہ خانہ اور 190ملین پاوٴنڈ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی
راولپنڈی (آن لائن ) احتساب عدالت کے حکم کی روشنی میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاوٴنڈ کیس میں گرفتار ی ڈال دی گئی۔نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاوٴنڈ کیس میں گرفتار ی ڈال دی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری اڈیالہ جیل حکام کو موصول کروائے گئے، نیب ٹیم نے عدالت سے حاصل وارنٹ گرفتاری کی سپرنٹنڈنٹ جیل سے تعمیل کروائی،اڈیالہ جیل میں نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 190ملین پاوٴنڈ کے القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق انکوائری کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
Comments are closed.