الیکشن صاف ، شفاف ہوں گے ، چئیرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا ، آئندہ وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا،،عطا تارڑ

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن صاف ، شفاف ہوں گے ، چئیرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا ، آئندہ وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا،الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی،لیول پلئینگ فیلڈ کی آڑ میں القادر ٹرسٹ اور 9 مئی کی معافی نہیں مل سکتی، پاکستان پیپلز پارٹی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عطاء تارڑ نے کہا آئندہ عام انتخابات وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا۔

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپریل دو ہزار بائیس میں ختم ہو گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت میں رہے، اختلافِ رائے ان کا حق ہے۔الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی۔لیول پلئینگ فیلڈ کی آڑ میں القادر ٹرسٹ اور 9 مئی کی معافی نہیں مل سکتی۔ ادارے مکمل طور پر غیر جانب دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے ، چئیرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ملک کو بحران سے نکالا۔ ملک کو معاشی ترقی کے دھارے پر گامزن کیا۔ ہم ترقی کے ایجنڈے کو ہی آگے لے کر چلیں گے۔

Comments are closed.