سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا
اسلام آباد(آن لائن )سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا
،اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا،سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے جبکہ ان کے ساتھ دوسینئرترین ممبران کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹس کے دوسینئر ترین چیف جسٹس صاحبان بھی شامل ہوں گے اٹارنی جنرل پاکستان بطور پراسیکیوٹرکے پیش ہوں گے۔جسٹس مظاہر علی نقوی کی جانب سے جمع کرائے گئے شوکاز نوٹس کا جائزہ لیا جائیگا۔
Comments are closed.