سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر ایک بار پھر گرفتار

ڈی آئی خان(آن لائن ) سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کو بلوچستان سے خیبرپختونخوا میں داخل ہونے کے بعد درہ زندا کے قریب درابن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقصِ امن کے مقدمات درج ہیں۔۔

Comments are closed.