سیکورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آن لائن )سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو واصل جہنم کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق 14اور 15 نومبر کی درمیانی رات سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی بنیا دپر آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے اور دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ،یہ دہشت گرد جو ٹانک اور گردونواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں

۔آئی ایس پی ر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پرموجود مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کلئیرنس جا ری ہے۔ مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

Comments are closed.