شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن ) سابق وزیر خارجہ و رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے حامدخان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے درخواست تیار کرلی ہے۔آرڈرکی کاپی بھی حاصل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت آئندہ 72گھنٹوں میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ، شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کا انتظار تھاوہ حاصل کرلی گئی ہے اس کے بعداب فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کاانتظار ہے ملتے ہی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی،سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔

Comments are closed.