سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر کر دی
اسلام آباد(آن لائن ) سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔جس میں سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اپیل میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل کیاجائے۔اپیل میں مزیدکہاگیاہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،سندھ حکومت کی آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ملزمان نے خود درخواست دی کہ انکا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیا جائے، درخواست اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقررکیے جانے کاامکان ہے۔سپریم کورٹ پہلے ہی فوجی عدالتوں کے ذریعے سویلین کے ٹرائل کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے۔
Comments are closed.