دانیال سلیم گیلانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب تعینات
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کےسینئر آفیسر دانیال گیلانی نے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
دانیال گیلانی اس سے قبل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ پیرس اور بیجنگ میں پریس منسٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ چیئرمین سنٹرل فلم سنسر بورڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دئیے ہیں دانیال گیلانی صحافی دوست اور ایک بہترین میڈیا مینجر ہیں وہ مختلف وزراء کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔
دانیال گیلانی مختلف ادوار میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں اور صحافتی کمیونٹی نے ان کی بطور سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعنیاتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارک باد دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.