ا سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں بنچز کی تشکیل سے متعلق سرکلر جاری

اسلام آباد( آن لائن ) سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں بنچز کی تشکیل ، کیسز کی مارکنگ کیسے ہو گی ؟ رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے اہم سرکلر جاری کر دیا ۔جاری سرکلر کے مطابق بنچز تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کا ہی ہو گا کیس مارکنگ اختیار دستیاب سینئر جج کو حاصل ہو گا ،چیف جسٹس کی عدم دستیابی پر ایڈیشنل رجسٹرار بنچ تشکیل کے لیے چیف جسٹس سے ہدایات لیں گے ، چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمل کریں گے ، چیف جسٹس کی چھٹی کی صورت میں دستیاب سینئر جج کیس کی مارکنگ کر سکے گا ، جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل شیر افضل مروت کے کیس میں اختیار ریگولیٹ کرنے کی سفارش کی تھی۔

Comments are closed.