سائفر کیس : اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنیکا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلا م آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جرم پر ابھارنے ، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید سزائے موت ہے شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔ بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں لیکن عمر قید یا سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے احتیاط سے کام لیتی ہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نا ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ٹرائل پہلے ہی شروع ہے مناسب بیلنس ٹرائل کورٹ جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سے ہی حاصل ہو سکتا۔ 248 کا استثنی صرف آفیشل ڈیوٹی کے لیے ہے شاہ محمود قریشی پر جلسہ میں تقریر کا الزام ہے۔ شاہ محمود قریشی پر 27 مارچ کے جو جلسہ تقریر کا الزام ہے وہ آفیشلی ڈیوٹی میں نہیں آتا۔ عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے ٹرائل کو چار ہفتے میں مکمل کیا جائے۔۔

Comments are closed.