سانحہ 9مئی مقدمات :شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع
راولپنڈی( آن لائن ) اولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔
درخواست ضمانتوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔سماعت کے بعد شیخ رشید احمد نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 23 مقدمات میں سرکار نے مزید تیاری کی استدعا کی ہے۔ سرکار کا اسرار تھا کہ ایک ہفتہ مزید دیا جائے۔ ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے25 نومبر کو صبح یہاں اور دوپہر میں اسلام آباد میں ٹرائل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
ہفتہ میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں تھا۔ 68 کیسسزابتک سامنے آ چکے ہیں باقی اللہ بہت بڑا ہے
Comments are closed.