آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف سمیت تمام ملزمان بری
لاہور(آن لائن) شریف فیملی کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا ۔ احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
لاہور میں احتساب عدالت کے جج نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف 2018ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔کیس سے بری ہونے والوں میں فواد حسن فواد، احد چیمہ، شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر، اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وکلاء سے معاونت طلب کی تھی جبکہ شہباز شریف سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس میں موٴقف اپنایا گیا تھا کہ آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں کرپشن کے الزامات غلط ہیں۔واضح رہے کہ 2 مرکزی ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی پہلے بری ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.