پرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے اورپرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ کے سیشن جج اور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کردی۔ پرویز الہی کیطرف سے عامر سعید راں نے اپیل سپریم کورٹ دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کے کسی سے ڈسچارج کیا۔مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا،سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا،جسمانی ریمانڈ بنیادی حقوق کے منافی ہے،جسمانی ریمانڈ سے جسمانی ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے،سپریم کورٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔
Comments are closed.