سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل، فیصلے کے خلاف دائر اپیل کا معاملہ پرسندھ ایڈووکیٹ جنرل اورنگران وزیراعلی میں ٹھن گئی

اسلام آباد (آن لائن)سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کا معاملہ پرسندھ ایڈووکیٹ جنرل اورنگران وزیراعلی میں ٹھن گئی۔

وضاحت طلب کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں ایسی کسی اپیل کے حوالے سے سرے سے ہی انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کواس وقت عجیب صورت حال پیداہوگئی جب سندھ حکومت میں سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل تنازع پیداہوگیا۔اپیل دائر کرنے پر نگران وزیر اعلی سندھ نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے وضاحت طلب کرلی،ذرا ئع کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے وضاحت کرتے ہوئے اپیل دائر ہونے سے انکار کر دیا۔اور جواب میں بتایاہے کہ ملٹری کورٹس میں سویلیز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی،حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پورا دن سندھ حکومت کی اپیل بارے خبرپورے میڈیا میں گردش کرتی رہی تاہم اس وقت تک کوئی بھی نوٹس نہیں لیاگیاتاہم دوسرے روز ہفتے کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے وضاحت طلب کرنے کی خبر سامنے آگئی۔

Comments are closed.