پچھلے پانچ چھ سال اس ملک کے نظام کے ساتھ جو کھلواڑ ہوتا رہا اس کو پورے ملک نے دیکھا، مریم اورنگزیب

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ چھ سال اس ملک کے نظام کے ساتھ جو کھلواڑ ہوتا رہا اس کو پورے ملک نے دیکھا، صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں ڈالا گیا تھا، آر ٹی ایس بٹھا کر جب پروجیکٹ عمران لایا گیا، نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے یہ کس طرح کا کھلواڑ کیا گیا تھا، شہباز شریف کو بلایا گیا صاف پانی میں تھا اور گرفتار کیا گیا آشیانہ میں احد چیمہ کو پہلے گرفتار کیا گیا کیونکہ پنجاب کی ترقی میں وہ شہباز شریف کے ساتھ کام کررہے تھے،

اگر نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھورہا ہے، سال ہا سال احتساب کی چکی سے گزر کر اگر کیسز کلیئر ہورہے ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، جب کہی کچھ نہیں ملا لوگوں نے کہا کہ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور ہمیں دھمکیاں دیتے تھے، جب یہاں کچھ نہیں ملا تو برطانیہ میں این سی اے کو ڈاکومنٹ بھیجے گئے لیکن وہاں سے بھی کچھ نہ ملا، حمزہ شہباز دو سال ، احد چیمہ دو سال شہباز شریف سال ہا سال جیل مین رہے، کدھر ہیں وہ چہرے جو وزیر اعظم ہاوٴس میں بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کرتے تھے مجھے تو کوئی چہرہ نظر نہیں آتا، شہزاد اکبر اپنے کمرے میں بیٹھ کر کہتا تھا مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگادو، ادھر عدالت بلوائے تو فساد برپا کردو ، نو مئی کروادو بلوے کروادو عدالت بلائے تو دھمکیاں دو، ہم پر الزامات لگے تو ہم نے عدالتوں کو فیس کیا نو مئی کی طرح کرنے کا نہیں سوچا، ان کو شرم نہیں آتی آج لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتے ، ہماری بیٹیاں کورٹ اور جیلوں میں گئی، اگر کرپشن کی گئی ہو تو نو مئی جیسے معاملات ہوتے ہیں، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑوائی، ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا کس سے پوچھا جائے ان تمام حالات کا آج یہ ملک کتنے ٹراما سے گزرا ہے یہ بات ہمیں بحثیت قوم سمجھنی پڑے گی، آج بھی ہم اپنے مقدمات کی پیشیاں بھگت رہے ہیں میں دہشت گردی کی پیشیاں بھگت رہی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ، سعد رفیق ، حمزہ شہباز اور باقی سب بھی پاکستان کی عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، یہ اتنے نیچ تھے بیٹیوں کو نہیں چھوڑا بیٹیوں کے گھروں کو نہیں چھوڑا ، آج بھی ملک کے خلاف ٹرینڈنگ ہورہی ہے، شہباز شریف پر جتنے مقدمات بنائے گئے جتنے الزامات لگائے گئے نواز شریف ، مریم پر جتنے مقدمات بنائے گئے الزامات لگائے گئے سب جھوٹے ہیں، آج بھی ن لیگ احتساب کے عمل سے گزر کر عوام کے لئے ریلیف کی بات کررہے ہیں، آج بھی ن لیگ سوچ رہی ہے کیسے عوام کو ریلیف دینا ہے کیسے بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم کرنا ہے، جھوٹے مقدمات پر قانونی مہر لگ گئی ہے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں، ہمارے سیاسی مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہے، آصف زرداری نے کہا ہے کہ وہ شفاف الیکشن ہوتا دیکھ رہے ہیں آٹھ فروری کو الیکشن ہوگا ہمیں الیکشن کمیشن پر یقین ہے، یہی صاف اور شفاف الیکشن ملک کے حق میں ہیں، لاڈلا وہ ہے کیا جس کو تین مرتبہ وزارت عظمیٰ سے اتارا گیا جھوٹے کیسز بناوٴ بیٹیوں کو گرفتار کرو یہ لاڈلہ پن ہے، عوام سمجھتی ہے ملک کے مسائل کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے، ہمیں پتہ تھا آئی ایم ایف کے ڈیفالٹ کے کیا حالات ہوتے ہیں ، ملک کو فائدہ پہنچانے کے لئے ساری قانون سازی کی گئی، اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو ملک آج ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جو کام سولہ ماہ میں کیا صاف شفاف انداز میں تمام کام کئے، مسلم لیگ ن اکیس اکتوبر کو اپنی الیکشن کمپین کا آغاز کرچکی ہے، نواز شریف نے دو ہزار سترہ میں کہا تھا ووٹ کو عزت دو اور منتخب وزیر اعظم کو ایسے نہیں نکالنا چاہئے، اتنی مشکلات میں گھرا ملک دو ہزار تیرہ میں بھی تھا آج کی مشکلات پہلے سے زیادہ ہیں، ہمیں بہت احتیاط سے اپنے وعدے کرنے پڑے گے ، وقت لگے گا مشکل فیصلے ہوں گے لیکن جلد مشکلات پر قابو پالیا جائے گا

Comments are closed.