پیپلز پارٹی عوامی، پارلیمانی اور سیاسی جماعت ہے اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے،راجہ پرویزاشرف
گوجر خان(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اتوار کے روز گوجر خان کی یونین کونسل گہنگریلہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ جاوید اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔اسپیکر نے سوڑہ یونین کونسل گہنگریلہ گوجر خان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی، پارلیمانی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو پیپلز پارٹی نے جو عزت بخشی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں عام ورکر کو عزت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو مشکل سے نکلنے کے لیے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی بقاء کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں عوام کی مدد سے حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اتحادی حکومت کے ساتھ ملکر عوام کے وسیع تر مفاد میں اقدامات اٹھائے ہیں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی گوجر خان کی عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے آئندہ خدمت کا مزید موقع دیا تو گوجر خان کے مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا
Comments are closed.