کسی ملک سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں قابل برداشت نہیں، نگران وزیر اعظم
اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی ملک سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں قابل برداشت نہیں،
یہ نہیں ہوسکتا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کی جائیں اور وہاں کی حکومت تماشہ دیکھتے رہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان حکمران اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں؟ ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے اور دو سال قبل جو مذاکرات کا ڈھونگ رچایا گیا تھا تو ٹی ٹی پی کے لوگ کابل میں عملی طور پر ان مذاکرات میں شریک ہوئے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں ٹی ٹی پی سے متعلق موجودہ حکومتی پالیسی کی حمایت کی ہے، اب یہ فیصلہ افغان حکومت نے کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کارروائی کرنی ہے، تاہم یہ بات قابل برداشت نہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور افغان حکومت تماشا دیکھتی رہی۔
Comments are closed.