اسلام آباد، شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم دو ارکا ن گرفتار

اسلام آباد(آن لائن)تھانہ سمبل پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب والے منظم گروہ کے اہم دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی،لاکھوں روپے مالیت کے سات قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سمبل پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے سات عدد قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ معہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت مقدس خان اور عبد الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی سی سی پی او نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.