جسٹس مظاہرنقوی نے اپنے خلاف ریفرنس میں بڑے وکلا ء کی خدمات حاصل کرلیں
اسلام آباد(آن لائن )سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی رکوانے اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں رجوع کرنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہرنقوی نے اپنے خلاف ریفرنس میں بڑے وکلا ء کی خدمات حاصل کرلیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی قانونی ٹیم 5وکلاء پر مشتمل ہے،جسٹس مظاہر نقوی کی قانونی ٹیم میں مخدوم علی خان، خواجہ حارث، لطیف کھوسہ شامل ہیں، علی ظفر اور سعد ہاشمی بھی جسٹس مظاہر نقوی کی 5رکنی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں۔درخواست انھوں نے پیر کے روزدائرکی تھی اب اس درخواست کی پیروی کرنے والے وکلاء کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔درخواست اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقررکی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.