غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

چمن ( آن لائن ) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 19 نومبر کو 2ہزار 62 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی

واپس جانے والوں میں 591 مرد، 443 خواتین اور 1,028 بچے شامل ، 214 گاڑیوں میں 376 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ۔پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ، پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کئے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا ، 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں

، چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، 19 نومبر کو 2ہزار 62 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والے افغان شہریوں میں 591 مرد، 443 خواتین اور 1,028 بچے شامل ہیں ، 214 گاڑیوں میں 376 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، اب تک کل 2لاکھ 37ہزار 883 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے

Comments are closed.