نیب ریفرنس: احتساب عدالت نے یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری
اسلام آباد( آن لائن احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف اشتہارات سے متعلق نیب ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی سمیت دیگرملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دےئے ۔سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،نیب پراسیکیوٹر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی اوردیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ملزمان میں یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری فاروق اعوان اور ریاض اشعر صدیقی شامل۔پی آئی او محمد سلیم، سید حسن شیکو،محمد حنیف اور انعام اکبر بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں ملزمان پر اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کو الزام ہے۔عدالت نے سماعت11 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔
Comments are closed.