توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس کیس، آصف ذرداری اور نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد( آن لائن ) آصف ذرداری اور نواز شریف اور دیگرکے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس کیس

احتساب عدالت نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت30 نومبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ، آصف علی ذرداری، خواجہ عبدالغنی مجید، انورمجید اور یوسف رضا گیلانی کے پلیڈر عدالت پیش میں ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضریاں لگائیں۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے موقف پیش کیا ایک دفاع کا بیان رہتاہے،عدالت نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرے، سپلیمنٹری ریفرنس فائل کرنا ہوگا، نواز شریف کی غیر حاضری میں ریفرنس فائل ہواتھا۔ ہم چاہتے ہیں نواز شریف کا موقف نیب ریکارڈ کرلے، نیب پراسیکیوٹرنے کہا درخواست پڑھنے کا وقت دیاجائے، عدالت نے ریمارکس دئیے اس میں کیا مسلہ ہے نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کرلیں، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرنا ہوتا ہے، وہی کریں گے، وکیل صفائی نے کہا ہمیں سوالنامہ دے دیں، ہم جواب دے دیتے ہیں، کوئی نزدیکی تاریخ دے دیں، پراسیکیوٹر نے جواب دیا تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرلیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی

Comments are closed.