غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

چمن ( آن لائن ) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 21 نومبر کو 2ہزار 990 غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ، 803 مرد، 759 خواتین اور 1428 بچے شامل ، 306 گاڑیوں میں 627 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہو گئی ۔31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کے محفوظ اور باعزت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، 21 نومبر کو 2ہزار 990 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، جن میں 803 مرد، 759 خواتین اور 1428 بچے شامل ہیں ، مجموعی طور پر 306 گاڑیوں میں 627 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، اب تک کل 2 لاکھ 43 ہزار 165 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے

Comments are closed.