نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد( آن لائن )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
بلوچستان کے سینٹرزنے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کے خلاف چمن مظاہرین سے مذاکرات کا مطالبہ کیا تاہم نگران وزیراعظم نے مذاکرات کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں بیٹھے احتجاجی مظاہرین کے سیاسی مقاصد ہیں۔ ان عناصر کو بعض بلوچ رہنماوٴں کی پشت پناہی حاصل۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ان کے ہم خیال سینیٹرز سمیت تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بھی دعوت کے باوجود عشائیہ میں شرکت نہیں کی ،عشائیہ کے موقع پر آئندہ عام انتخابات اور نگراں حکومت کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی ،بلوچستان کے سینٹرز نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کے خلاف چمن مظاہرین سے مذاکرات کا مطالبہ کیا جس پر نگراں وزیراعظم نے مذاکرات کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی نہیں روکی جائے گی۔چمن میں بیٹھے احتجاجی مظاہرین کے سیاسی مقاصد ہیں۔ ان عناصر کو بعض بلوچ رہنماوٴں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ نگراں حکومت شفاف انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کرے گی،ہم اپنی بساط کے مطابق ملکی مفاد کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔
Comments are closed.