شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختون خواہ کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام کی ملاقات

اسلام آباد( آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختون خواہ کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ،سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک دی،شہباز شریف نے سینیٹر وقار اور امیر مقام کا شکریہ ادا کیا ۔ دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات پر پورا اتری ہے، معاشی خود انحصاری کے لئے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے، پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے، پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضا ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے ۔سینیٹر وقار احمد نے 16 ماہ کے دوران وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوششوں کو بھی سراہا

Comments are closed.