بحریہ ٹاوٴن کراچی کیس میں190 ملین پاوٴنڈ ادائیگی سے متعلق اہم پیش رفت
اسلام آباد(آن لائن)بحریہ ٹاوٴن کراچی کیس میں190 ملین پاوٴنڈ ادائیگی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے ،این سی اے اور بینک کے دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں ، بہت سے حقائق واضح ہوگئے ۔ادائیگی ذاتی ہدایات اور رضامندی سے سپریم کورٹ کے اکاوٴنٹ میں جمع کروائی گئی۔سپریم کورٹ کی سماعت کے دوران بینک کی جانب سے بحریہ ٹاوٴن کراچی کیس سے متعلق جمع کروائے گئے دستاویزات سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ بحریہ ٹاوٴن کے لیے بینک اکاوٴنٹ میں بھیجی گئی رقم متعلقہ بینک اکاوٴنٹ مالک، جو کہ ملک ریاض حسین کے خاندان کے ایک فرد ہیں، کی براہ راست ہدایات پر بھیجی گئی تھی۔ مزید براں، ان دستاویزات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات برطانیہ کے قوانین کے مطابق ہیں اور اس پر قانونی کارروائی کا حق بھی برطانیہ کی متعلقہ عدالتوں کے خصوصی دائرہ اختیار میں ہے۔مذکورہ دستاویزات میں برطانیہ کے NCA کا ایک خط بھی شامل ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اکاوٴنٹ منجمد کرنے کے حکم کو متعلقہ عدالت نے خود خارج کر دیا تھا۔مذکورہ دستاویزات سے الزامات اور پروپیگنڈہ کی تردید ہوتی ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایسی کوئی بھی رقم حکومت پاکستان کے لیے ضبط نہیں کی گئی تھی جبکہ اس کا مقصد بحریہ ٹاوٴن کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
Comments are closed.